کسان ایم ایس پی سے کم قیمت پر کپاس بیچنے پر مجبور: عآپ

   

چنڈی گڑھ : عام آدمی پارٹی (عآپ) کے ایم ایل اے پروفیسر بلجندر کور نے آج الزام لگایا کہ پنجاب کے کسان مالوا علاقے میں کپاس کی فصل کو کم از کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) سے بھی کم قیمت پر فروخت کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ ابھی تک کاٹن کارپوریشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے اس کی خریداری شروع نہیں کی ہے ۔انہوں نے آج یہاں جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ کپاس کے لئے ایم ایس پی 5515 اور 5725 فی کوئنٹل طے کی گئی ہے ، لیکن کسان اسے 4000 سے 4500 روپے فی کوئنٹل فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔