کسان قائدین کا سرکاری لنچ کھانے سے انکار

,

   

نئی دہلی : زرعی قوانین کے مسئلہ پر حکومت اور کسان قائدین کے درمیان آج بات چیت ہوئی۔ وگیان بھون میں لنچ بریک کے دوران ایک کسان نے کہا کہ ’’ہم حکومت کے ذریعہ دیا گیا کھانا اور چائے نہیں لے رہے ہیں۔ ہم اپنا کھانا ساتھ میں لائے ہیں۔‘‘لنچ بریک میں کسان قائدین اپنے ساتھ لایا ہوا کھانا کھاتے ہوئے دیکھے گئے تو کچھ میڈیا اہلکاروں نے ان سے سوال کیا۔ اس پر ایک کسان لیڈر نے کہا کہ کسانوں کو حکومت کی جانب سے کھانا دیا گیا تھا، لیکن اسے ہم لوگوں نے قبول نہیں کیا۔