کشمیری دم آلو

   

اجزا: آلو (چھوٹے سائز کے) آدھا کلو، نمک حسب ذائقہ،سونٹھ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ، لونگ چار سے چھ عدد، چھوٹی الائچی چار سے چھ عدد، بڑی الائچی دو عدد، سونف پسی ہوئی دو چائے کے چمچہ ،کشمیری مرچیں پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچہ، پسا ہوا گرم مسالہ آدھا چائے کا چمچہ، دہی آدھی پیالی، کڑی پتہ چند پتے، کوکنگ آئیل حسب ضرورت۔
ترکیب :کڑاہی میں کوکنگ آئیل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کرکے آلوؤں کو سنہرا فرائی کرکے نکال لیں۔علیحدہ دیگچی میں چار کھانے کے چمچہ کوکنگ آئیل ڈال کر دو سے تین منٹ گرم کریں اور اس میں لونگ،چھوٹی الائچی اور بڑی الائچی ڈال کر کڑکڑا لیں۔پھر اس میں نمک،سونٹھ،کشمیری مرچیں اور سونف ڈال کر ہلکی آنچ پر فرائی کریں،درمیان میں تھوڑا تھوڑا دہی ڈالتے جائیں۔ایک پیالی پانی ڈال کر اُبال آنے دیں۔پھر آلو ڈال کر گریوی گاڑھی ہونے تک پکائیں۔کڑی پتہ اور گرم مصالحہ چھڑک کر تین سے چار منٹ دم پر رکھ کر اْتار لیں۔گرم گرم اسٹیم رائس کے ساتھ شروع کریں۔