کشمیر آزادی کا مطالبہ کرنے والے پاکستان چلے جاییں : گورنر ستیہ پال کا بیان

,

   

جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کرنے والے پاکستان چلے جانا چاہیے ، وزیر اعظم مودی انکے لیے کچھ بھی کرنے تیار ہیں کشمیر میں جو حالات پیدا ہوے ہیں وہ سب ماضی میں دلی میں بیٹھے کچھ سیاست دانوں کی بے ایمانی اور غلط سازشوں کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے تعلق سے وزیر اعظم کے دل محبت اور عقیدت ہے اور ہندوستانی قانون کے تحت کشمیریوں کے سب کچھ کرنے تیار ہیں ۔ کشمیر میں سیلاب آیا تو فوج نے لوگوں کو بچایا لوگ جہلم کے کنارے بیٹھ کر انڈین ارمی زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے ، اب چاہتے ہو کے انہیں پتھر سے ماریں ، اس سوچ کو بدلنا چاہیے ۔
انہوں نے کہا ‘کشمیر کا مسئلہ ماضی میں ایک تو دہلی میں بیٹھے کچھ سیاستدانوں کی وجہ سے پیدا ہوا۔ انہوں نے بے ایمانیاں اور سازشیں کیں۔ اور یہاں کے کچھ سیاستدان ابھی بھی اسی راستے پر چل رہے ہیں۔ وہ دلی میں کچھ بولتے ہیں اور سری نگر میں کچھ اور بولتے ہیں۔ وہ لوگوں کو خواب بیچتے ہیں۔ کبھی آزادی کا خواب بیچتے ہیں۔ کہاں سے آزادی ملے گی۔ آزادی چاہئے تو سرحد کی دوسری طرف چلے جاﺅ۔ یہ (کشمیر) تو یہیں رہے گا’۔