کشمیر اور منی پور میں شہید جوانوں کو یوگی کا خراج عقیدت

   

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جموں۔کشمیر میں اپنی ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے ضلع امبیڈکر نگر باشندہ فوج کے نائب صوبیدار بھگوان سنگھ اور منی پور میں فرائض کی ادائیگی کے دوران ضلع فیروزآباد کے فوجی جوان کملیش کمار کی شہادت کو سلام کرتے ہوئے انہیں جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ یوگی نے منگل کو شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید نائب صوبیدار بھگوان سنگھ اور جوان کملیش کمار کے اہل خانہ کو 50۔50 لاکھ روپئے مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے دونوں شہیدوں کے کنبے کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دینے اور ان کے ضلع کی ایک سڑک کوشہیدوں کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے دونوں شہیدوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔