کشمیر فائلز سے دو برادریوں کے درمیان دوریاں مزید بڑھ جائیں گی:محبوبہ مفتی

   

سرینگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کا الزام ہے جس طرح حکومت ہند کی طرف سے ’کشمیر فائلز‘ نامی فلم کو فروغ دیا جارہا ہے اس سے دو کمیونٹیز کے درمیان دوریاں مزید بڑھ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کے دکھ درد کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار چہارشنبہ کواپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔انہوں نے کہا کہ جس جارحانہ طریقے سے حکومت ہند کشمیر فائلز کو فروغ دے رہی ہے اور کشمیری پنڈتوں کے درد کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے اس سے ان کی ناقص نیت عیاں ہوجاتی ہے۔
ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ زخموں پر مرہم لگانے اور دو کمیونٹیز کے درمیان ساز گار ماحول پیدا کرنے کے بجائے دونوں کے درمیان جان بوجھ کر دوریاں بڑھائی جا رہی ہیں۔
بتادیں کہ کشمیر فائلز نامی فلم کشمیری پنڈتوں کی سال 1990 میں کشمیر سے نقل مکانی پر مبنی فلم ہے ۔