کشمیر فائلز والے آدی پورش کے 10ہزار ٹکٹس عطیہ کریں گے

   

حیدرآباد۔ پربھاس اورکریتی سینن کی مہاکاوی رامائن پر مبنی میگا بجٹ فلم آدی پورش 16 جون کو باکس آفس پر ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم میں بھگوان شری رام کی کہانی ایک نئے اوتار میں نظر آئے گی۔ تاہم فلم کی ریلیز سے قبل آدی پورش کے میکرس کو بڑا تحفہ ملا ہے۔ دراصل، دی کشمیر فائلز اور ‘کارتیکیہ2 بنانے والوں نے پربھو شری رام کے نام پر فلم کے 10ہزار ٹکٹ عطیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ فلمیں بنانے والوں نے آدی پورش کے لیے 10,000 ٹکٹ بھی خریدے ہیں۔ پروڈیوسر نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔دی کشمیر فائلز اورکارتکیہ 2’ کے پروڈیوسر ابھیشیک اگروال نے ٹویٹ کیا یہ وقت آدی پورش کو منانے کا ہے۔ شری رام میں اپنے یقین کی وجہ سے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آدی پورش کے دس ہزار ٹکٹوں سے منائے جائیں گے۔ 1000 ٹکٹ خریدیں اور انہیں تلنگانہ کے سرکاری اسکولوں، یتیم خانوں اور اولڈ ایج ہوم میں عطیہ کریں۔ اگر آپ یہ ٹکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس فارم میں اپنی تفصیلات بھریں۔ ابھیشیک اگروال کے اس ٹویٹ پر لوگ کافی تبصرے کر رہے ہیں اور ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔