کشمیر میں ایم ایل اے کی ریالی پر حملہ

   

سرینگر: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے تلیل علاقہ میں نیشنل کانفرنس کے ایم ایل اے نذیر احمد خان کی ریالی پر بھیڑ نے حملہ کیا۔ واقعہ میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے دھویں کے گولے داغے اور حالات کو قابو میں کیا۔پولیس کے مطابق جھڑپ میں زخمیوں کو ہاسپٹل بھیجا گیا جن میں سے تین کو بہتر علاج کیلئے سرینگر کے ہاسپٹل ریفر کردیا گیا۔معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ فی الحال اس معاملے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔