کشمیر میں راہول کی بیان بازی صرف سیاسی کھیل : نروتم

   

بھوپال :مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے آج کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی کے دورہ کشمیر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ان کی (مسٹر گاندھی) کی بیان بازی صرف ایک سیاسی کھیل ہے ۔مسٹر مشرا نے اپنے ٹویٹ کے ذریعہ بتایا کہ راہل گاندھی کی کشمیر میں بیان بازی صرف ایک سیاسی کھیل ہے ۔ اگر وہ کشمیری پنڈتوں کے خیر خواہ ہیں تو انہیں اپنے دورہ کشمیر کے دوران کشمیری پنڈتوں کی بحالی کا مسئلہ اٹھانا چاہیے تھا۔ کل سرپنچ اور اس کی بیوی کو بھی کشمیر میں قتل کیا گیا ، کیا مسٹر گاندھی وہاں گئے تھے ؟وزیر داخلہ نے ٹویٹس کی ایک سیریز میں کہا کہ کانگریس ان دنوں ایک عجیب صورتحال میں ہے ۔