کشمیر میں عسکریت پسندوں کی مدد پر دو گرفتار

   

سری نگر، 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ اور ترال علاقوں سے جنگجوؤں کے دو اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اونتی پورہ پولیس نے کالعدم جنگجو تنظیموں انصار غزوۃ الہند اور حزب المجاہدین سے وابستہ دو اعانت کاروں کو ترال اور اونتی پورہ میں گرفتار کیا ہے ۔ گرفتار شدہ اعانت کاروں کی شناخت سیار احمد شاہ ساکنہ ترال اور تنویر احمد شیخ عرف تسکین ساکنہ اونتی پورہ کے بطور کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ اعانت کار جنگجوؤں کو پناہ، منطقی سپورٹ اور دیگر حساس اطلاعات فراہم کرنے کررہے تھے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ دونوں گرفتار شدگان کی تحول سے قابل اعتراض مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں کے خلاف پولیس اسٹیشن ترال ور اونتی پورہ میں ایک کیس درج کیا گیا ہے ۔