کشمیر میں معمول کے حالات نہیں تو مذاکرات نہیں:عمران خان

   

کشمیر پاکستانیوں کے خون میں شامل ، سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف

اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آج امریکی کانگریسیوں کے وفد سے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ بات چیت وادی کشمیر میں صورتحال کے پیش نظر معطل کردی گئی ہے جبکہ ہندوستان نے جموں و کشمیر کے خصوصی موقف کو برخواست کردیا ہے ۔ عمران خان نے کہاکہ وہ ہند۔پاک بات چیت کے سب سے بڑے حامی ہیں لیکن صورتحال وادی کشمیر میں بہتر ہونے تک مذاکرات کا احیاء ناممکن ہے ۔ دریں اثناء سابق فوجی حکمراں ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے جو علیل ہیں کہا کہ وہ سرگرم سیاست میں واپس آنے کیلئے تیار ہیں ۔ انھوں نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستانی قوم کے خون میں شامل ہے ۔ کوئی بھی ملک یا فوج کشمیری عوام کے شانہ بہ شانہ کھڑی نہیں رہے گی سوائے پاکستان کے بشرطیکہ حالات جوں کے توں رہیں ۔ پاکستان اور پاکستانی قوم ہر حال میں کشمیری عوام کے ساتھ ہے ۔ انھوں نے کہاکہ غالباً ہندوستانی فوج کارگل کی جنگ فراموش کرچکی ہے ۔