اسلام آباد، 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے آج دورہ کنندہ وزراء خارجہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات عادل بن احمد الجبیر اور شیخ عبداللہ بن زاید بن سلطان النہیان کے ساتھ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ نئی دہلی کی جانب سے آرٹیکل 370 کی تنسیخ کے بعد سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔