کشمیر ہائیکورٹ جائیدادوں پر تقرر کے اعلامیہ سے دستبردار

   

٭ جموں و کشمیر میں اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے تنقیدوں کے درمیان ہائی کورٹ نے اپنے اس اشتہاری اعلامیہ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے جو ملک بھر سے اہل امیدواروں کیلئے ڈسٹرکٹ کورٹس میں 33 نان گزیٹیڈ عہدوں پر تقرر کے سلسلہ میںجاری کیا گیا تھا۔ اعلامیہ کی دستبرداری کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ۔ قبل ازیں نیشنل کانفرنس نے کہا تھا کہ حکومت جموں و کشمیر کو جابس مقامی نوجوانوں کیلئے محفوظ رکھنا چاہئے ۔ نوکریوں کا مسئلہ جموں و کشمیرمیں سنگین ہوتا جارہا ہے اور کئی نوجوان نوکری نہ ملنے کی وجہ سے بیرون ریاست جانے پر مجبور ہیں۔