کشی نگر میں دھان کی خریداری سست

   

کشی نگر: اتر پردیش کے ضلع کشی نگرمیں امسال دھان کی خریداری کی رفتار بہت سست رہی ہے ۔ کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) میں 72 روپے فی کوئنٹل کے اضافے کے باوجود دھان کی خریداری، ہدف سے 22.10 فیصد کم ہوئی جبکہ 19.56 کروڑ روپے کی ادائیگی ابھی باقی ہے ۔مجاز ذرائع نے بتایا کہ رواں سال نومبر سے دھان کی خریداری کے لیے چھ ایجنسیوں کو نامزد کیا گیا تھا۔ دھان کی خریداری کے لیے محکمہ خوراک کے 21، فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے ایک، پی سی ایف کے 26، نَیفیڈ کے آٹھ، پی سی یو کے سات اوریو پی ایس ایس کے چھ سمیت کل 69 خریداری مراکز قائم کیے گئے تھے ۔ انھیں کل 99200 میٹرک ٹن دھان خریدنے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دھان کی کم از کم امدادی قیمت 72 روپے بڑھا کر 1940 روپے فی کوئنٹل کر دی گئی لیکن دھان کی خریداری نسبتاً نہیں بڑھ سکی۔انہوں نے کہا کہ 28 فروری تک ضلع کے 18286 کسانوں سے صرف 77281.43 میٹرک ٹن دھان خریدا جا سکا جو کہ حکومت کے ہدف کا 77-90 فیصد ہے ۔ خریدے گئے دھان کے عوض ایک ارب 49 کروڑ 92 لاکھ 60 ہزار روپے ادا ئیگی کرنی تھی۔ اس میں سے کاشتکاروں کو ایک ارب 30 کروڑ 36 لاکھ 37 ہزار روپے ادا کر دیے گئے ہیں تاہم 19 کروڑ 56 لاکھ 23 ہزار روپے کسانوں کو دینا باقی ہیں۔ ڈسٹرکٹ فوڈ مارکیٹنگ آفیسر ونے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ امسال مارکیٹنگ میں خریداری کے لیے چھ ایجنسیوں کے 69 خریداری مراکز قائم کیے گئے تھے ۔