کلدیپ سینگر کی بیوی کی امیدواری سے بی جے پی کی دستبرداری۔ یوپی پنچایت انتخابات

,

   

لکھنو۔ اتوار کے روز بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی او رانناؤ عصمت ریزی کے گنہگار کلدیپ سینگر کی بیوی کی اترپردیش پنچایت انتخابات کی امیدواری سے دستبرداری اختیا ر کرلی ہے۔

اس سے قبل جاری کردہ فہرست کے بموجب بی جے پی نے فتح پور چاوراسی کے وارڈ22سے ضلع پنچایت ممبر کے لئے سنگیتا سینگر کو اپنا امیدوار بنایاتھا۔

بی جے پی کے ریاستی صدر سواتنترا دیو سنگھ نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ”مذکورہ امیدوار سنگیتا سینگر جو بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کلدیپ سینگر کی بیوی ہیں جنھیں 2018انناؤ عصمت ریزی معاملہ میں سزا ہوئی ہے کی امیدواری کو منسوخ کیاجاتا ہے“سنگھ نے کہاکہ انناؤ پارٹی صدرکو اب کہاگیاہے کہ وہ ایک امیدوار کو قطعیت دینے کے لئے تین نئے ناموں کو پیش کریں۔

تاہم انہوں نے اس بھروسہ کا اظہار کیاکہ چار دو ر کے پنچایت انتخابات میں بی جے پی کو بھاری جیت ملے گی جس کی شروعات15اپریل سے ہے۔ انناؤ میں رائے دہی26اپریل کو مقرر ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے 20ڈسمبر2019کے روز انناؤ میں ایک 17سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کا خاطی قراردیتے ہوئے کلدیپ سینگر کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

سزا سنائے جانے کے بعد سینگر کی رکن اسمبلی کی حیثیت سے رکنیت کومنسوخ کردیاگیاتھا۔ اس سے قبل سینگر ضلع پنچایت چیر پرسن کے عہدے پر بھی فائز رہا ہے۔

قبل ازیں بی جے پی ترجمان ہریش چندرا سریواستو نے کہاتھا کہ امیدواروں کے تما م ناموں کی سفارش ضلع یونٹ کی جانب سے کی گئی ہے او راس کو علاقائی یونٹ کے ذریعہ پارٹی ہیڈ کوارٹر روانہ کیاگیاہے۔