کلکتہ میں دن کا دھرنا دینے کے بعد ممتا کا اگلا پڑھاؤ دہلی ہوگا

,

   

کلکتہ۔مودی حکومت کے خلاف ’’ دستور بچاؤ‘‘ کے عنوان پر کلکتہ میں دھرنا دینے کے بعد ‘ مغربی بنگال کی چیف منسٹر اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی نے شاردا اسکیم معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ممتا بنرجی نے اپنادھرنا ختم کردیا۔

اسی کے ساتھ بنرجی نے اعلان کیا کہ ان کااگلا احتجاج 13اور 14فبروری کے روز نئی دہلی میں ہوگا۔پیر کے روز ممتا بنرجی 8فبروری تک اپنا دھرنا بڑھانا چاہتی تھی باوجود اسکے کہ انہیں 6فبروری کے روز مجوزہ بنگال گلوبال بزنس سمیت جس کا انعقاد7اور 8فبروری کو ہونے والا کی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا‘ ممتا نے اس سمٹ کے ذریعہ بنگال میں سرمایہ کاری کے لئے بین الاقوامی مندوبین ‘ صنعت کاروں کو مدعو کیاہے۔

ایک بڑا ڈرامہ اس وقت ختم ہوا جب آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو احتجاج کے مقام پرپہنچے اور تحریک سے اظہار یگانگت کیا۔

بعد ازاں بابو نے دیگر قائدین سے بھی بات کی اور ممتا بنرجی نے 23سیاسی جماعتو ں سے مشاورت کے بعد دھرنے سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

اسی کے ساتھ ممتا نے وہا ں پر موجود ہجوم سے مخاطب ہوکر کہاکہ’’ نائیڈو جی ‘ تیجسوی اور دیگر سے مشاورات کے بعد یہ فیصلہ لیاگیا ہے ۔

ہم اس کو یہیں پر ختم نہیں کریں گے ۔ فبروری13او ر14کو نئی دہلی میں دھرنا دیں گے‘‘