کلکٹر نارائن پیٹ کا دھان خریدی سنٹر کا معائنہ

   

نارائن پیٹ ۔ ضلع کلکٹر نارائن پیٹ شریمتی ہری چندنا آئی اے ایس نے آج مارکٹ یارڈ نارائن پیٹ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے دھان خریدی سنٹر کا معائنہ کیا اور وہاں موجود دھان کے چیکنگ گھرمامیٹر کی تفصیلات سے واقفیت حاصل کی ۔ دھان میں نمی کی وجہ سے دھان کی خرابی کے امکانات کا جائزہ لیا ۔ انہیں بتایا کہ ضلع بھر میں 1.33 لاکھ کنٹل دھان کی خریدی کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا ۔ تاہم تاحال صرف 3 ہزار کنٹل دھان ہی خریدی جاسکتی ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود کسانوں سے بات کی اور انہیں ہو رہی دشواریوں سے واقفیت حاصل کی ۔ اس موقع پر مشما پی ڈی مسٹر ڈی کرشنما چاری ، سیول سپلائی آفیسر ڈی این او مسٹر سیوا پرساد ریڈی ڈی ایم مسٹر ہتھی رام ، ڈی ایم سی مسٹر شیشو ٹی ایم سی شریمتی لکشمی کے علاوہ متعلقہ عہدیدار موجود تھے ۔

پرگی میں سرکاری ہاسپٹل کا ایٹالہ راجندر کے ہاتھوں افتتاح
پرگی ۔ وزیر صحت ایٹالہ راجندر کے ہاتھوں پرگی سرکاری ہاسپٹل 30 بیڈ کا پانچ کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے دواخانہ کا افتتاح کیا گیا ۔ اس موقع پر کٹس بھی دیا گیا ہے ۔ اس پروگرام میں ایم پی جتیندر ریڈی پرگی ایم ایل اے کے مہیش ریڈی ، پرگی مارکٹ کمیٹی چیرمین افسرالدین زیڈ پی ٹی سی ، ہری پریا ، منیر اور ٹی آر ایس لیڈرس دیگر موجود تھے ۔