کلیان بنرجی کی وقف بل پرجے پی سی سے ایک روزہ معطلی

   

کولکاتا : وقف بل پر مشترکہ کمیٹی کی میٹنگ منگل کو اس وقت ڈرامائی شکل اختیار کر گئی جب بی جے پی کے ابھیجیت گنگوپادھیائے کے ساتھ سخت الفاظ کے تبادلے کے دوران ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ کلیان بنرجی نے پانی کی شیشے کی بوتل کو توڑ دیا اور اسے پھینک دیا۔ اس کے بعد کلیا ن بنرجی کو ایک دن کیلئے کمیٹی سے معطل کردیا ہے ۔اس کی وجہ سے ممتا بنرجی کو اپنے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی میں چوٹ لگی اور انہیں ابتدائی طبی مدد دینی پڑی۔ بعد میں انہیں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسداویسی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ کے ذریعے میٹنگ روم میں واپس لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔