کمسن بچہ کے ساتھ بدفعلی، عربی ٹیچر کو 20 سال کی سزا

   

حیدرآباد۔/6 ستمبر، ( سیاست نیوز) نامپلی کریمنل کورٹ کی پوکسو کورٹ کی جج شریمتی ٹی انیتا نے ایک عربی ٹیچر کو کمسن بچہ کے ساتھ بد فعلی کے واقعہ میں قصوروار پائے جانے پر اسے 20 سال کی سزا سنائی۔ تفصیلات کے مطابق 5 مارچ سال 2018 کو 9 سالہ عربی کے طالب علم نے والدین سے عربی کے ٹیچر کی جانب سے اسے اپنی ہوس کا شکار بنانے کی بات بتائی۔ متاثرہ بچہ کے والدین نے فوری فلک نما پولیس سے شکایت درج کرائی جس پر اسوقت کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس فلک نما ڈیویژن سید فیاض نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور بعد ازاں عربی ٹیچر محمد عرفان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔ فلک نما پولیس نے ملزم کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت چارج شیٹ بھی داخل کی تھی اور بارہویں ایڈیشنل میٹرو پولیٹن سیشن جج و پوکسو کیسس کی خصوصی عدالت کی جج شریمتی انیتا نے محمد عرفان کو قصوروار پائے جانے پر 20 سال قید بامشقت کی سزا اور 5 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا۔ب