کمسن بچیوں کی قاتل ماں کی عدالت میں پیشیملزمہ کا بے قصور ہونے کا دعویٰ

   

ایتھنز : یونان کی ایک 34 سالہ خاتون کو پیرکے روز ایتھنز کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا جس پر الزام ہے کہ اس نے تین سال کے اندر اپنی تین بیٹیوں کو قتل کیا ہے۔ اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد یونا میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور اپنی بچیوں کی مبینہ قاتل خاتون نفرت کی علامت بن کر رہ گئی ہیں۔رولا پیسپیریگو نامی خاتون سخت سکیورٹی میں جیل میں ہے۔اس پر “پہلے سے سوچے سمجھے قتل” اور اپنی بڑی بیٹی کو “جان بوجھ کر قتل” کرنے کا مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ملزمہ نے اپنے خلاف تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔رولا پر الزام ہے کہ اس نے جنوری 2022 میں اپنی 9 سالہ بیٹی جارجینا کو کیٹامین زہر دے کر قتل کر دیا تھا۔جارجینا اسپتال میں دم توڑ گئی جسے اپریل 2021 میں کئی بار اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ زہر دیے جانے کی وجہ سے اس کے ہاتھوں اور پاؤں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔پیسپیریگو کو مارچ 2022 میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے خاتون نے کئی بار اپنی بے گناہی کا دعویٰ کیا ہے۔اس کی گرفتاری کے بعد حکام نے اس کی دو دیگر بیٹیوں، تین سال کی مالینا اور آئرس کی موت کی بھی تحقیقات شروع کیں۔