کمشنر حیدرآباد سٹی پولیس سی وی آنند کا اچانک دورہ پولیس اسٹیشن

   

حیدرآباد : /29 ڈسمبر (سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند نے آج پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن کا اچانک معائنہ کیا اور وہاں کے اسٹاف سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا ۔ چہارشنبہ کی صبح نو منتخب پولیس کمشنر اچانک معائنہ کیلئے پولیس اسٹیشن پنجہ گٹہ پہنچ گئے اور دو گھنٹے تک جاری اس معائینے میں رسپشن کاؤنٹر ، کمانڈ کنٹرول سنٹر ، وزیٹر روم کے علاوہ خواتین کی ہیلپ ڈیسک کا بھی جائزہ لیا ۔ پولیس کمشنر سی وی آنند نے شہر حیدرآباد کے کوتوال کی حیثیت سے جائزہ لینے کے بعد پہلی مرتبہ اچانک معائینہ کرتے ہوئے وہاں کے اسٹاف سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔ اس معائینے کے دوران پولیس کمشنر نے وہاں کے پولیس ملازمین کو یہ کہا کہ پولیس عملہ عوام سے قریب ہونا چاہئیے اور خواتین کے تحفظ کو اولین ترجیح دینا لازمی ہے ۔ اس سلسلہ میں انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اچانک معائینے دونوں شہروں کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں جاری رہیں گے اور اندرون 24 گھنٹے کسی بھی پولیس اسٹیشن میں اچانک معائینہ کیا جاسکتا ہے ۔ سی وی آنند نے کہا کہ پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن میں جاریہ سال جملہ 600 مقدمات درج کئے گئے تھے جبکہ 175 مقدمات زیرالتواء ہے اور 45 غیرضمانتی وارنٹس زیرالتواء ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2017 ء میں پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن کو مرکزی حکومت نے ملک کا نمایاں پولیس اسٹیشن ہونے کا ایوارڈ دیا تھا ۔ ب