کمشنر پولیس اور جی ایچ ایم سی کمشنرکا دورہ شیخ پیٹ تا مانصاحب ٹینک ، ماڈل کاریڈر کا جائزہ

   

حیدرآباد 9 اپریل (سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد وی سی سجنار نے کمشنر جی ایچ ایم سی آر وی کرنن کے ہمراہ جمعرات کو شیخ پیٹ تا مانصاحب ٹینک تعمیر کئے جانے والے ماڈل کاریڈار کا معائنہ کیا۔ عہدیداروں نے آج بس میں سفر کرتے ہوئے معائنہ کیا تاکہ ٹریفک مسائل کو مستقل طور پر حل کیا جاسکے۔ اِس دوران پولیس کمشنر نے راہگیروں کے تحفظ، ڈرینج اور سڑک کی مرمت کے علاوہ ریتی باؤلی جنکشن تا نانل نگر سڑک کی توسیع اور درختوں کو کاٹنے کی تجویز پیش کی۔ اِس موقع پر کمشنر پولیس نے کہاکہ ماڈل کاریڈار کے تحت کن مقامات پر ٹریفک جام ہورہی ہے اُس کی نشاندہی کی گئی اور اِن مسائل کی مستقل طور پر یکسوئی کی حکمت عملی تیار کی گئی۔ کمشنر جی ایچ ایم سی آر وی کرنن نے کہاکہ اِس پراجکٹ کے لئے جی ایچ ایم سی کی جانب سے 120 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں اور 20 کروڑ روپئے فی زون جاری کئے جارہے ہیں تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری لائی جاسکے۔ اُنھوں نے کہاکہ کے بی آر کے اطراف و اکناف جاری سڑک کی تعمیر اور دیگر کاموں کی تکمیل کیلئے تقریباً 2 سال درکار ہوں گے۔ب؍V/m/b