کملا ہیرس کی تقریر کے دوران احتجاجی مظاہرہ

   

واشنگٹن: امریکی ریاست جارجیا میں انتخابی ریلی سے ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے خطاب کے دوران احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کملا ہیرس نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی جمہوریت کے لیے جدوجہد کررہی ہے ۔ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار نے کہا کہ وہ خود اور صدر بائیڈن مغویوں کی بازیابی اور غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔دوسری جانب امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن نتائج کے خلاف باغیانہ اقدام سے متعلق کیس میں نظرثانی شدہ فرد جرم کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پراسیکیوٹرز نے فیڈرل کرمنل کیس میں سابق صدر کیخلاف نئی فرد جرم جمع کرادی ہے ۔

روس میں 5.9شدت کا زلزلہ
ماسکو: روس کے جزیرہ نما علاقے کامچٹکا کے مشرقی ساحل پر 5.9 شدت کے زلزلے کی اطلاعات ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ای ایم ایس سی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلہ کامچٹکا کے مشرقی ساحل پر 51 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا ہے ۔مقامی حکام کے مطابق ابھی تک زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل 17 اگست کو بھی روس کے اس علاقے میں 51 کلو میٹر کی گہرائی میں ایک زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔