کمل ناتھ کی نوجوان ووٹروں سے ریاست کے مستقبل کو ذہن میں رکھنے کی اپیل

   

بھوپال : کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر نوجوان ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اور ریاست کے مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے ووٹ ڈالیں۔ کمل ناتھ نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ 18 سے 19 سال کی عمر کے 22 لاکھ سے زیادہ نوجوان ووٹر 2023 کے اسمبلی انتخابات میں پہلی بار ووٹ دیں گے ۔ کانگریس ان تمام پہلی بار کے ووٹروں کو مبارکباد پیش کرتی ہے اور نوجوانوں کا یہ اعداد و شمار کانگریس کیلئے بہت حوصلہ افزا ہے ۔