نئی دہلی: حکومت نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ پورے ملک میں ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور کمپنیوں کو پانی کی پیکنگ کے لیے استعمال ہونے والی پلاسٹک کی بوتلوں کی ری سائیکلنگ کے لیے اسے واپس لانے کے انتظامات کرنے ہوں گے ۔ مرکزی وزیر جنگلات اور ماحولیات بھوپیندر یادو نے ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے لیے پلاسٹک کی بوتلوں پر فی الحال کوئی پابندی نہیں ہے لیکن اسے فروخت کرنے والی کمپنیوں کو انہیں واپس لے جانے اور ری سائیکل کرنے کے انتظامات کرنے ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ دسمبر 2022 سے 120 ملی میٹر پلاسٹک کا استعمال بھی بند کر دیا جائے گا۔ اس وقت سنگل یوز پلاسٹک کا مکمل انتظام کیا گیا ہے ۔ اس کے لیے قوانین بنائے گئے ہیں۔