کم عمر بچوں کے ڈرائیونگ کرنے پر سخت کارروائی کی ہدایت

   

کمشنر پولیس سی وی آنند کا نوجوانوں پر نظر رکھنے والدین کو مشورہ
حیدرآباد ۔ 6جولائی ( سیاست نیوز) شہر کے علاقہ بنڈلہ گوڑہ سن سٹی میں لاپرواہی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے نتیجہ میں پیش آئے المناک سڑک حادثہ کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے کم عمر نوجوانوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے ۔48سالہ انورادھا اور ان کی بیٹی 25سالہ ممتا علاقہ نارسنگی میں اُس وقت برسرموقع ہلاک ہوگئے جب ایک کم عمر نوجوان سید بدیع الدین قادری ساکن شانتی نگر نے بغیر لائسنس اور لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے انہیں ٹکر دیدی تھی ۔ اس حادثہ کے بعد پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند نے کم عمر نوجوان جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑیاں چلاتے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے ۔ سی وی آنند نے کہا کہ انتہائی لاپرواہی اور بے راہ روی سے گاڑی چلانے کے نتیجہ میں دو قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے اور والدین کو یہ مشورہ دیا کہ وہ اپنے کم عمر نوجوانوں کی ڈرائیونگ پر نظر رکھے ۔ اسی طرح آر ٹی سی منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے بھی والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو گاڑی حوالے کرنے سے قبل ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کی تلقین دیں ۔ سڑک حادثہ کے بعد دونوں شہروں میں ٹریفک پولیس کی جانب سے کم عمر نوجوانوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔ ب