کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی پر آٹو ڈرائیور کے خلاف سزا اور جرمانہ

   

حیدرآباد /23 اگست ( سیاست نیوز ) نامپلی میٹروپولیٹن کورٹس نے آج ایک آٹو ڈرائیور کو کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی کے الزام میں 10 سال کی سزا اور 50 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد ابو ساکن سنگارینی کالونی سعیدآباد کو سال 2016 میں کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس وقت کے انسپکٹر پولیس سعیدآباد کے ستیہ نے ملزم کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی ۔ نامپلی کورٹ کے جج شریمتی جی پریما لتا جو فاسٹ ٹریک کورٹ کی جج ہے نے محمد ابو کو قصوروار پائے جانے پر 10 سال کی سزا قید بامشقت اور جرمانہ بھی عائد کیا ۔ اس کیس کی پیروی اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر عائشہ رفعت نے کی ۔