کنسرٹ کے مقام پر بھگدڑ میں متعدد افراد زخمی

   

لندن : لندن میں موسیقی کنسرٹ کے مقام پرتشدد بھگدڑ میں متعدد افراد زخمی ہوے۔نائیجیرین گلوکار آساکی کے ایک کنسرٹ میں جنوبی لندن میں بھگدڑ مچنے سے چار افراد شدید زخمی اور چار دیگر کو معمولی زخمی آئے ہیں۔ پولیس نے جمعہ 16 دسمبر کو بتایا کہ یہ واقعہ موسیقی کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے پیش آیا۔ ہنگامی ٹیمیں جمعرات کی شام 21:35 پر برکسٹن میں 02 اکیڈمی کی سائٹ پر پہنچیں۔ انہیں اطلاعات ملی تھیں کہ بڑی تعداد میں لوگ سائٹ میں گھسنے کی کوشش کر رہے ہیں۔پولیس، ایمبولینس اور فائربریگیڈ عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور کئی زخمیوں کو دیکھا۔ 8 افراد کو ہسپتال لے جایا گیا، جبکہ دو افراد کو جائے وقوعہ پرکم زخمی ہونے پرطبی امداد دی گئی۔
بیلاروس میں عمارت شعلہ پوش ، 6 افراد ہلاک
منسک: بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں ہفتہ کے روز ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے ایک بچہ سمیت چھ افراد ہلاک اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے ۔ ملک کی تحقیقاتی کمیٹی نے یہ اطلاع دی۔ کمیٹی کی پریس سروس کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ “تحقیقات کے مطابق، آج تقریباً 3.30 بجے ، شیوچینکو بلیوارڈ پر رہائشی عمارت کی دوسری منزل میں آگ بھڑک اٹھی۔