کنگنا رناوت کی درخواست بمبئی ہائی کورٹ میں مسترد

   

ممبئی: ممبئی ہائی کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ کنگنا نے اندھیری عدالت میں ان خلاف ہتک عزت کا مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ مشہور گیت گار اور مصنف جاوید اختر نے کنگنا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔بمبئی ہائی کورٹ نے یکم ستمبر کو جاوید اختر کی شکایت پر شہر کی ایک میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت کی جانب سے شروع کی گئی توہین عدالت کی کارروائی کو منسوخ کرنے کی کنگنا کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔کنگنا رناوت نے اپنے وکیل رضوان صدیقی کے ذریعے ہتک عزت کی کارروائی کو چیلنج کیا تھا اور کہا تھا کہ مضافاتی اندھیری میں مجسٹریٹ عدالت نے اس معاملے میں اپنی صوابدید کا استعمال نہیں کیا۔ رناوت نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے شکایت کنندہ اور اس کے خلاف درج شکایت میں نامزد گواہوں کی آزادانہ جانچ نہیں کی۔