کنہیالال قتل معاملے میں ملزم کاریگرکو ملی ضمانت

,

   

چودھری نے کہاکہ ”ان بنیادوں پر عدالت نے فرہاد محمد کو ضمانت دی ہے“۔
جئے پور۔ این ائی اے کی ایک خصوصی عدالت نے جمعہ کو اودئے پور کے کنہیالال قتل کیس میں زیر سماعت نو ملزمین میں سے ایک کو ضمانت دے دی ہے۔

عدالت نے فرہاد محمد کو ضما نت دی ہے جس کو اودئے پور میں اس کے مکان سے تلوار برآمد ہونے کے بعد پچھلے سال جولائی میں گرفتار کیاگیاتھا۔اس کے وکیل اکھیل چودھری نے کہاکہ تلوار کند تھی اور فرہاد نے کوئی جرم نہیں کیاہے۔

انہوں نے دلیل دی کہ فرہاد اور اس کے گھر والے ’مینکاری“ کا کام کرتے ہیں جو دھاتوں اورسیرامک ٹائلس پر پینٹنگ اور رنگ وروغن کیاجاتا ہے۔

وکیل نے دلیل پیش کی کہ فرہاد اور اس کے گھر والے اس طرح کے مصنوعات کو پیٹنگ کرتے اور سجاتے ہیں اور اسکو مارکٹ میں فروخت کرتے ہیں اور اس کے علاوہ فرہاد پر مجرمانہ سازش یا یو اے پی اے کے تحت فرد جرم بھی نہیں ہے۔

چودھری نے کہاکہ ”ان بنیادوں پر عدالت نے فرہاد محمد کو ضمانت دی ہے“۔

اودئے پور میں ایک درزی کنہیا لال کا پچھلے سال دو لوگوں نے 28جولائی کے روز قتل کردیاتھا‘ جس پر انہوں نے برطرف بی جے پی لیڈر نوپور شرماکی حمایت میں مبینہ مواد پوسٹ کرنے کے بعد اسلام کی توہین کا الزام عائد کیاتھا۔

اس معاملے کی جانچ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے کی ہے۔ چودھری نے کہاکہ ضابطے کی تکمیل کے بعد فرہاد کو رہا کردیاجائے گا۔