کوآپریٹیو بینک لمٹیڈکی نئی عمارت کا ریاستی وزیر نرنجن ریڈی کے ہاتھوں افتتاح

   


59 لاکھ کسانوں کو پاس بکس فراہم کئے گئے، کریم نگر میں وزیر زراعت کا خطاب

کریم نگر۔ :کریم نگر کرسچن کالونی میں وزیر نرنجن ریڈی نے ریاستی وزیر برائے سیول سپلائی گنگولاکملاکر ، زیڈ پی صدرنشین کے وجیا ایم ایل سی ناراداسو لکشمن ضلع کلکٹر کریم نگر کے ، ششانک ، ٹیسکاب کے ڈی سی سی رویندر راؤ کے ہمراہ کے ڈی سی سی کی نئی برانچ کا افتتاح عمل میں لایا اور احاطہ بینک میں پودے لگائے۔ بعد ازاں کوآپریٹیو بینک لمٹیڈ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ پی ایس ایس چئیرمین کے ہمراہ منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر نرنجن ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں 59 لاکھ کسانوں کو پاس بک فراہم کئے گئے۔ ریاست میں 1کروڑ 55 لاکھ ایکر اراضی قابل کاشت ہے ۔کسانوںکو معاشی طور پر مستحکم کرنے کوآپریٹیو بینک کے ذریعہ قرضہ جات فراہم کئے گئے۔ کے ڈی سی سی بینک کا ایک ہی دن میں 100 کروڑ قرض کی فراہمی کے قابل ہونا قابل مسرت بات ہے۔ کوآپریٹیو میدان میں ترقی کی طرف گامزن کرنے کے ڈی سی سی بینک کے ملازمین و ذمہ داران کی وزیر موصوف نے ستائش کی۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے 63 کروڑ قرضہ جات کے چیکوں کی تقسیم اراکین کوآپریٹیو سوسائٹی کے حوالے کیا۔ ریاستی وزیر برائے سیول سپلائیز گنگولاکملاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یاسنگی سیزن میں دھان کی زائد کاشت کی دستیابی کے امکانات ہیں۔ ان حالات کے مدنظر کوآپریٹیو سوسائٹی کسانوں کے فلاح کے لئے انکی مدد کے لئے آگے آئیں۔ مرکز کے جاری نئے قوانین کے ضمن مراکز خریدی ہوں گے یا نہیںکسانوں میں کشمکش دیکھی گئی ہے لیکن حالات جیسے بھی ہوں ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کسانوں کے ساتھ رہیںگے۔ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد کسان خوش حال زندگی بسر کررہے ہیں۔ رقبہ اراضی کاشت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کسانوں کے مزید فلاح و ترقی کے لئے کوآپریٹیوسوسائٹی کی جانب سے تعاون کی خواہش کی۔ ٹیسکاب چیر مین رویندر راؤ نے کہا کہ بینک میں جملہ 6 لاکھ 55 سے زائد کھاتہ دار ہیں ان کی خوشحالی ہی بینک کا اولین مقصد ہے۔ قرضہ جات کی ادائیگی کے علاوہ کسانوں کیلئے متعارف کردہ متعدد اسکیمات پر عمل آوری سے بہتر خدمات کی انجام دہی کی جارہی ہے۔ اس اجلاس میں زیڈ پی صدر نشین کے وجیا ، ایم ایل اے سنکے روی شنکر، میئر سنیل راؤ ، کے ڈی سی سی چیرمین رویندر راو ، ڈی سی ایم ایس چیر مین سریکانت ریڈی، اے جی ایم و دیگر نے شرکت کی۔