کوداڑ سرکاری ہاسپٹل میں ڈائلاسیس سنٹر کا افتتاح

   

کوداڈ 8 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوداڈ میں ریاستی حکومت نے کوداڈ علاقہ کے گردے کے مریضوں کو فائدہ پہنچانے پر خصوصی توجہ دی ہے۔ اس کے ایک حصے کے طور پر کوداڈ کے سرکاری اسپتال میں ایک نیا ڈایالائیس کا یونٹ لگایا گیا تاکہ گردے کے مریضوں کو بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں۔ اس موقع پر ہسپتال کے ڈاکٹر رجنی نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے بہت سے متاثرین کو راحت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ گردے کے مریضوں کو ڈایالائسیس کیلئے سوریا پیٹ اور کھمم جیسے دور مقامات پر جانا پڑتا ہے اور انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے حال ہی میں کوداڈ کو ڈایالائسیس یونٹ کی منظوری دی ہے۔ 8 مارچ سے ایم ایل اے بولم ملائیہ یادو دیگر عوامی نمائندے اور عہدیدار کی ہدایت پر یہ خدمات شروع کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ یونٹ ہمارے علاقے کے لوگوں کو مزید خدمات فراہم کرے گا۔ اور کہا کہ وہ ترقیاتی کمیٹی کے چیئرمین بولم ملائیہ یادو اور دیگر عوامی نمائندوں کے تعاون سے ہسپتال کو ترقی دینے کی پوری کوشش کریں گی۔
پٹلم تالاب سے ایک شخص کی مشتبہ نعش دستیاب
پٹلم /8 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر پٹلم کے ویملا کنٹہ تالاب میں ایک شخص کی مشتبہ حالت میں نعش دستیاب پائی جانے کی اطلاع راہگیروں نے پٹلم پولیس کو دی ۔ سب انسپکٹر مسٹر وجئے کنڈا پولیس جمعیت کے ہمراہ موقع واردات پر پہونچکر مچھیروں کی مدد سے نعش کو باہر نکالا ۔ نعش بری طرح سے مسخ ہوچکی تھی ۔ پٹلم منڈل موضع مارڈنڈے کا رہنے والا انجیا نامی شخص عمر 32 سال جمعہ کے دان اپنے گھر سے نکلا تھا ۔ جس کی گمشدی رپورٹ انجیا کی ماں ماداٰا نے پٹلم پولیس اسٹیشن میں درج کروائی تھی ۔ سب انسپکٹر وجئے کنڈا بانسواڑہ ڈیویژن ڈی ایس پی جگناتھ ریڈی ، سرکل انسپکٹر ایم مرلی موقع واردات پہونچکر نعش کا پوسٹ مارٹم کرکے نعش کو ورثہ کے حوالے کردیا۔