کورونا:اسرائیل میں 92افراد کی موت،دس ہزار سے زیادہ متاثر

   

تل ابیب ، 10اپریل (سیاست ڈاٹ کام)اسرائیل میں کورونا وائرس (کوویڈ 19)سے کم ازکم 92 افراد کی موت ہوچکی ہے اور 10,095 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔جمعہ کو وزارت صحت نے بتایا کہ علاج کے بعد 1,160 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔وزارت نے بتایا کہ متاثرہ افراد میں سے 164 کی حالت تشویشناک ہے ، جن میں سے 125 افراد وینٹی لیشن پر ہیں۔