کوروناوائرس کے فعال معاملوں کی مجموعی تعداد4866 تک پہنچ گئی، مزید 7 مریضوں کی موت

   

نئی دہلی، 5 جون (یواین آئی) ملک بھر میں کوروناوائرس آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے اور جمعرات کی صبح کل فعال معاملوں کی تعداد بڑھ کر 4866 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں اس وائرس سے سات مزید مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 51 ہو گئی ہے ۔ صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج صبح آٹھ بجے تک ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 4866 ہو گئی۔ اب تک 3955 مریضوں کے صحت یاب ہونے پر انہیں اسپتال سے رخصت کیا جا چکا ہے اور یکم جنوری سے اب تک 51 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کوروناوائرس کے جملہ 1245 کیسز سامنے آئے ہیں۔ جن میں سب سے زیادہ کیسز کیرالہ میں رجسٹر کیے گئے ہیں۔ دہلی، کرناٹک اور مغربی بنگال میں بھی کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ وزارت صحت نے کہا ہے کہ کووڈ کی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے ۔ وزارت نے لوگوں سے کورونا پروٹوکول کی پابندی کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ لوگوں کو ہجوم والے علاقوں میں جانے سے گریز کرنا چاہیے اور ماسک کا استعمال کرنا چاہیے ۔ مقامی انتظامیہ کو ہر قسم کی صحت کی خدمات کی تیاری کے ہدایات دی گئی ہیں۔ اس کی تیاری کا جائزہ لینے کے لیے کل تیاری کے لیے ایک ماک ڈرل کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔