کورونا:’ہیلو‘ کا 7 کروڑ دینے کا اعلان

   

نئی دہلی۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)سوشل نیٹ ورکنگ سروس’ہیلو‘ نے کوروناوائرس سے لڑنے کیلئے 7 کروڑ روپے دیئے اور’کووڈ واریر‘ مہم کی شروعات کی ہے ۔’ہیلو‘ نے ’کووڈ واریئر‘ مہم کیلئے این جی او ’گیو انڈیا‘ اور ’ایکشن ایڈ‘ کیساتھ شراکت کی ہے اس اقدام کا مقصد روزانہ مزدوری کرنے والے 20,000 خاندانوں کو مدد فراہم کرنا ہے۔ اس کے تحت ان خاندانوں کو ایک ماہ تک خوراک اور حفظان صحت کٹس کی سپلائی کی جائے گی۔ ہیلو نے اس کوشش کیلئے 5 کروڑ روپے عطیہ دیئے ہیں۔