کورونا سے دنیا کی 0.088 فیصد آبادی متاثر

   

نئی دہلی ۔7 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) آج عالمی سطح پر کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کی وبا پھیل رہی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ دنیا کی کل آبادی کا صرف 0.088 فیصد کورونا سے متاثر ہوا ہے ۔دنیا کی آبادی تقریباً 7. 787878 بلین ہے جس میں سے موجودہ کورونا کے متاثرین کی تعداد 68.90 لاکھ ہے جو آبادی کا تقریباً 0.088 فیصد ہے اور قریب چار لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جو کل آبادی کا 0.005 فیصد ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 6889889 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 399642 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس وائرس سے متاثرہ 3085326 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔ اس وقت دنیا میں 3404921 فعال کیس موجود ہیں یعنی کل آبادی کا صرف 0.043 فیصد کورونا مریض ہیں۔دوسری طرف ، سن 1918-19 کے دوران ، 20 ویں صدی میں دنیا کی سب سے مہلک بیماری انفلوئنزا سے ایک اندازے کے مطابق 500 ملین افراد متاثر ہوئے تھے اور 50 ملین افراد فوت ہوگئے تھے ۔