کورونا سے محفوظ رکھنے والی جراثیم کش تہہ تیار

   

واشنگٹن 16مئی (سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں کورونا وائرس سے 90 دن تک محفوظ رکھنے والی جراثیم کش تہہ تیار کر لی گئی۔یہ ریسرچ امریکہ میں یونی ورسٹی آف ایری زونا میں کی گئی جس کے مطابق کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے سطح پر یہ تہہ صرف ایک بار چڑھانا ہوگی۔ ماہرین کے مطابق یہ جراثیم کش تہہ وائرس کی پرو ٹین پر حملہ کرکے اسے کمزور بناتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس جراثیم کش تہہ کے لئے ایک بار کیا جانے والا اسپرے تین سے چار ماہ تک کے لیے کافی ہو گا۔