کورونا سے نمٹنے سرکاری دواخانوں میں 20 ہزار بسترآکسیجن سے مربوط

   

ریاست میں کیسوں کی تعداد میں کمی، انفرااسٹرکچر پر حکومت کی توجہ، وزیر صحت ہریش راؤ کا خطاب
حیدرآباد۔/30 جنوری، ( سیاست نیوز) وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ حکومت نے کورونا صورتحال سے نمٹنے کیلئے سرکاری دواخانوں میں 20 ہزار آکسیجن سے مربوط بیڈس کا انتظام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا کی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ ہریش راؤ نے ظہیرآباد گورنمنٹ ہاسپٹل کے احاطہ میں 500 لیٹر صلاحیت کے آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے محکمہ صحت کے استحکام کے ذریعہ عوام کیلئے بہتر علاج کی سہولتوں کو یقینی بنایا ہے۔ سرکاری دواخانوں میں بنیادی انفرااسٹرکچر سہولتیں فراہم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے صحت کے شعبہ میں کئی انقلابی تبدیلیاں اور اصلاحات کئے ہیں۔ ظہیرآباد میں 50 بستروں کی منظوری دی گئی جو ماں اور بچوں کے علاج کیلئے مختص رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ظہیرآباد ایریا ہاسپٹل کیلئے 50 لاکھ روپئے منظور کئے گئے تاکہ بنیادی سہولتوں کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے سنگاریڈی، ظہیرآباد اور دیگر سرکاری دواخانوں میں نارمل ڈیلیوری کو یقینی بنانے پر ڈاکٹرس اور طبی عملے کی ستائش کی ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ میں کورونا کے کیسس میں کسی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ عوام کوویڈ قواعد پر عمل کرکے کورونا سے بچ سکتے ہیں۔ وزیر صحت نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر سے اُبھرنے پر حکومت فلاحی اسکیمات پر توجہ مبذول کریگی۔ انہوں نے ظہیرآباد ہاسپٹل میں بلڈ اسٹوریج یا بلڈ بنک کے قیام کا تیقن دیا۔ ہریش راؤ نے ہاسپٹل کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرکے ڈاکٹرس و مریضوں سے علاج کی سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ ہریش راؤ نے ظہیرآباد میں 50 لاکھ مالیت سے تعمیر کئے جانے والے ڈی سی ایم ایس دفتر کا افتتاح کیا اور 40 لاکھ سے تعمیر کئے جانے والے محکمہ زراعت کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ آکسیجن پلانٹ کے قیام میں ایک خانگی ادارہ نے تعاون کیا ہے۔ ر