کورونا لاک ڈاون ، زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی

   

واشنگٹن 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) کورونا وائرس کے باعث دنیا کے بیشتر ملکوں میں جو لاک ڈاون کردیا گیا ہے اس کے نتیجہ میں کاربن ڈائی آکسائڈ یا زہریلی گیسوں کے اخراج میں واضح کمی کا سبب بن سکتی ہیں۔ گلوبل کاربن پراجیکٹ کے مطابق یہ کمی دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑی کمی بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ اس ادارے کے اندازے کے مطابق یہ کمی پانچ فیصد تک ہو سکتی ہے۔ البتہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ کمی محدود وقت کے لیے ہو سکتی ہے اور برسہا برس سے آلودگی کے سبب ماحول کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیے ناکافی ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پیرس معاہدے کے تحت درجہ حرارات کو محدود رکھنے کے لیے کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج میں سالانہ اوسطاً ساڑھے سات فیصد کی کمی درکار ہے۔