کورونا مریضوں کی صحت یابی کی شرح میں مسلسل اضافہ

,

   

۔24 لاکھ سے زائد ٹسٹ کئے گئے ، 38 فیصد مریض صحت یاب، اموات کی شرح 3.1فیصد : وزارت صحت کی رپورٹ

نئی دہلی ۔19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اگرچہ ملک میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے لیکن علاج سے ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب کورونا سے صحت یابی کی شرح 38 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے ۔وزارت صحت کے مطابق ، اس وقت ملک میں کورونا کے 58802 فعال معاملات ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2350 افراد کی صحت یابی کے بعد صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 39173 ہوگئی ہے ۔ اب تک ، ملک میں کورونا سے 3163 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے مطابق ، ملک میں اب تک 24,04,267کا کورونا ٹسٹ ہوچکاہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 101475 نمونوں کی جانچ کی گئی اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4.2فیصد ہے ۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی اسٹیٹس رپورٹ 118 میں ، کہا گیا ہے کہ جب دنیا کے مختلف ممالک میں ، یعنی ایک لاکھ آبادی میں کورونا کے تصدیق شدہ معاملات کی بات کی جائے تو ، ہندوستان میں یہ بہت بہتر ہے اور ملک میں یہ تعداد 7.91 فی لاکھ ہے جبکہ عالمی آبادی کے مطابق یہ ایک لاکھ میں 60 معاملات ہیں۔ اور عالمی سطح پر اموات کی شرح 6.92 فیصد ہے اور ہمارے ملک میں اموات کی شرح قریب 3.1 فیصد ہے ۔امریکہ ،روس ، برطانیہ ، اسپین ، اٹلی، برازیل ، جرمنی ، فرانس ، ایران کے مقابل ہندوستان کی شرح اموات کم ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ ہندوستان میں نسبتاً کم ٹسٹنگ بھی ہوسکتی ہے۔فی الحال ملک میں ایک لاکھ کورونا ٹسٹوں کی صلاحیت حاصل ہوچکی ہے اور اب تک ملک میں کورونا کے 24 لاکھ سے زیادہ ٹسٹ ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ، نیشنل سینٹر فار ڈیسیز کنٹرول (این سی ڈی سی) میں بیرون ملک سے آنے والی ایک اعلی معیار کی کوباس 6800 مشین بھی لگائی گئی ہے ۔

یہ مشین پوری طرح سے خود کار ہے اور 24 گھنٹوں میں 1200 ٹسٹ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے ۔ ملک میں کورونا ٹسٹ کٹس کافی مقدار میں ہیں اور ریاستوں اور مرکز کے علاقوں میں آئی سی ایم آر کے 15 ڈپو میں تقسیم کی جارہی ہیں۔اس وقت ملک میں تین لاکھ پی پی ای تیار کرنے کی صلاحیت حاصل ہوچکی ہے اور تین لاکھ این 95 ماسک بنائے جارہے ہیں جو مستقبل قریب میں ملک کی ضروریات کے لئے کافی ہے ۔ اس کے علاوہ ملکی سطح پر وینٹیلیٹروں کی تیاری کا کام بھی شروع ہوچکا ہے اور ملک میں بھی احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔