کورونا میں والدین کو کھوئے ہوئے بچوں کو ماہانہ 2500 روپے اور مفت تعلیم: اروند کیجریوال

,

   

دہلی کی اروند کیجریوال حکومت نے کورونا کی وبا میں اپنے والدین سے محروم بچوں کو ماہانہ 2500 روپئے اور مفت تعلیم دینے کا اعلان کیا ہے۔ سی ایم کیجریوال نے ڈیجیٹل پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔ اس موقع پر اہم اعلانات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 72 لاکھ افراد کو اس ماہ کا مفت راشن ملے گا۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت کی اسکیم سے 5 کلو راشن مفت دیا جارہا ہے یعنی 72 لاکھ لوگوں کو رواں ماہ مکمل طور پر مفت راشن ملے گا۔دہلی حکومت ان لوگوں کے لئے راشن کا انتظام کرے گی جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے اور وہ غریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ راشن مانگیں گے اور کہیں گے کہ ہم غریب ہیں انھیں راشن بھی دیا جائے گا جیسے پچھلی بار وہ اس بار بھی دیں گے۔