کورونا وائرس : دنیا بھر میں 67 ہزار افرادمتاثر

,

   

بیجنگ 15 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) چین میں جو وائرس شروع ہوا ہے وہ دنیا بھر میں پھیل رہا ہے اور اب تک عالمی سطح پر جملہ 67,000افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ عالمی تنظیم صحت نے یہ بات بتائی ہے اور کہا کہ ہر حکومت کی وزارت صحت نے جو اطلاعات فراہم کی ہیں ان کے مطابق عالمی سطح پر متاثرین کی تعداد 67 ہزار تک جا پہونچی ہے ۔ اس کے علاوہ ہزاروں افراد اس کی وجہ سے فوت ہوگئے ہیں۔ چین میں جملہ 1,523 افراد اس موت کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ چین میں سب سے زیادہ متاثرین کی تعداد ووہان شہر میں بتائی گئی ہے ۔ ہانگ کانگ میں 56 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ایک کی موت ہوئی ہے ۔ مکاو میں 10 افراد متاثر ہوئے ہیں اور جاپان میںمتاثرین کی تعداد 259 ہے ۔ یہاں بھی ایک فرد کی موت واقع ہوگئی ہے ۔ تھائی لینڈ میں 33 جنوبی کوریا میں 28 تائیوان میں 18 ویتنام میں 16 جرمنی میں 16 امریکہ میں 15 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ امریکہ کے ایک شہری کی چین میں موت ہوئی ہے ۔ آسٹریلیا میں 14 اور فرانس میں 11 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں 9 اور متحدہ عرب امارات میں 8 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ صرف چین میں متاثرین کی تعداد 66,492 بتائی گئی ہے جبکہ کناڈا میں آٹھ افراد متاثر ہونے کی اطلاع ہے ۔