کورونا وائرس : سری لنکا میںمسلمانوں کا میتیں جلانے پر احتجاج

,

   

کولمبو : سری لنکا میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کو اہل خانہ کی مرضی اور اسلامی روایات کے برخلاف جلانے پر مسلم برادری شدید احتجاج کیا ہے۔سری لنکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر جانے والے افرادکی میتیں اہل خانہ کو لوٹانے کی بجائے محکمہ صحت کے حکام 19 سے زائد مسلمانوں کی نعشیں جلا دی تھیں جبکہ مسلم روایات کے تحت مُردوں کو جلانے کے بجائے دفنایا جاتا ہے۔ جزیرہ کے بااثر بدھ بکھشوؤں کی جانب سے کرونا وائرس کے تمام مردوں کو جلانے کی مہم چلائی تھی اور کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر جانے والے افراد کو اگر دفن کیا گیا، تو اس سے زیر زمین پانی آلودہ ہو جائے گا اور وائرس پھیل سکتا ہے۔یاد رہے کہ سری لنکا میں رواں برس اپریل میں مْردوں کو جلانے کے ضوابط لاگو کیے گئے تھے۔دوسری جانب مسلمان میتیں جلائے جانے پر احتجاج فقط سری لنکا ہی میں نہیں بلکہ دیگر مسلم ممالک میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔ سری لنکا کے ہم سایہ ملک مالدیپ نے سری لنکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر جانے والے مسلمانوں کو اپنے ہاں دفنانے کی پیش کش کی ہے۔