کورونا وائرس کا شکار مریض کی خانگی دواخانہ میں خودکشی

   

حیدرآباد ۔ ملک پیٹ کے کارپوریٹ دواخانہ میں کورونا وائرس کے مریض نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق 60 سالہ روی راج جس کا تعلق ضلع کریم نگر سے ہے کو /6 اگست کو یشودھا ملک پیٹ ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں پر وہ گزشتہ 5 دنوں سے زیرعلاج تھا ۔ روی راج نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں اپنے وارڈ میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ دواخانہ کے انتظامیہ نے مذکورہ شخص کو پھانسی پر لٹکا ہوا دیکھ کر چادر گھاٹ پولیس اسٹیشن کو آگاہ کیا اور کچھ ہی دیر میں پولیس کی ٹیم وہاں پہونچ کر نعش کو نیچے اتارا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کورونا وائرس سے شکار ہونے کے نتیجہ میں وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ چادر گھاٹ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔