کورونا وائرس کو سنجیدہ لیں انجیلا مرکل کا بطور چانسلر آخری پیغام

   

برلن : جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا کی عالمی وبا کے خلاف تمام شہریوں کو یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ بطور چانسلر اپنے آخری وڈیو پیغام میں مرکل نے درخواست کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ویکسین لگوائیں۔ کورونا وائرس کی نئی تبدیل شدہ قسم اومیکرون کی وجہ سے ایسے خطرات ہیں کہ یہ وائرس زیادہ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔واضح رہے کہ 16برس تک اقتدار میں رہنے والی مرکل آئندہ ہفتے چانسلر کے عہدے سے سبکدوش ہو رہی ہیں۔