کورونا وائرس کیخلاف جنگ ، پی ایم فنڈ کا قیام

,

   

وزیراعظم کے دفتر پر عطیات بے شمار عطیات موصول
اکشئے کمار نے 25 کروڑ روپئے کا عطیہ دیا

نئی دہلی۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ایک امدادی و ہنگامی فنڈ کے قیام کا اعلان کیا جس میں کورونا وائرس کے خلاف جنگی خطوط پر حکومت کی مہم میں مدد کیلئے عطیات دیئے جاسکتے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ہنگامی صورتحال میں شہریوں کی راحت و امداد کیلئے دیئے جانے والے فنڈز ایک صحت مند ہندوستان کے قیام میں دوررس اثرات کے حامل ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ’مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد نے کووڈ۔19 کے خلاف ہندوستان کی جنگ کیلئے عطیات دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور اس جذبہ کا احترام کرتے ہوئے یہ فنڈ قائم کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے اس اعلان کے ساتھ ہی ان کے دفتر پر بے شمار عطیات وصول ہونے لگے۔ بالی ووڈ فلم اسٹار اکشے کمار نے 25 کروڑ روپئے کا عطیہ دیا۔ عطیہ دینے کے خواہش مند افراد www.pmindia.gov.in پر اپنے کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعہ آن لائن عطیات دے سکتے ہیں یا پھر بینکوں کے ذریعہ نقد رقم یا چیک بھی دیئے جاسکتے ہیں۔