کورونا وائرس کے تین مشتبہ مریض گاندھی ہاسپٹل سے رجوع

   

حیدرآباد3مارچ ( سیاست نیوز) حیدرآباد کے گاندھی اسپتال سے منگل کی صبح کرونا وائرس کے مزید تین مشتبہ مریض رجوع ہوئے ۔طبی اہلکاروں نے خصوصی ایمبولنس میں مشتبہ افراد کو گاندھی اسپتال پہنچایا۔اس سلسلہ میں ان مشتبہ مریضوں کے خون کے نمونوں کی جانچ کی گئی۔پہلے ہی گاندھی اسپتال میں ایک مریض زیرعلاج ہے جوکرونا وائرس سے مثبت پایاگیا۔