کورونا وائرس کے ختم ہونے کے بعدیہ 9نوکریوں کی مانگ بڑھ جائے گی۔ ہنر مند بیروزگار نوجوان کیلئے ایک بہترین موقع

,

   

نئی دہلی: عالمی وباء کورونا وائرس ساری دنیا کی معیشت تباہی کے دہانے پر آکھڑی ہے۔ اسی طرح ہندوستان میں بھی معیشت خراب ہوچکی ہے۔ لوگ بیروزگار ہوگئے ہیں۔ کمپنیوں، کار خانوں، بڑے بڑے شاپنگ مالس اور دیگر مقامات سے کام کرنے والے عملہ کی تخفیف کردی گئی ہیں، لیکن ہنر مند ااور مختلف فنون میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں کیلئے روزگار کے کئی دروازے آج بھی کھلے ہیں۔ ہندوستان سے کورونا وائرس کے خاتمہ کے بعد آن لائن کمپنیوں میں کئی ہنر مند نوجوانوں کی ضرورت ہوگی جن میں بعض افراد کے نام دلچسپی رکھنے والے نوجوان کیلئے رقم کررہے ہیں۔

YouTube video

کاپی رائیٹنگ: کورونا وائر س کے بعد کاپی رائیٹرس کی مانگ میں اضافہ ہوجائے گا اور ویب سائٹس پر اس کی مانگ کے اشتہارات دیکھنے میں آئیں گی۔ ڈیجیٹل مارکٹنگ: ڈیجیٹل مارکٹ سے واقف افراد کی بھی مانگ میں اضافہ ہوجائے گا۔ بزنس اور پراڈکٹس کی مارکٹنگ کیلئے ڈیجیٹل مارکٹ سے وابستہ افراد کی ضرورت پڑتی ہے۔ آن لائن فروختگی: کورونا وائرس کی وباء کے خاتمہ کے بعد آن لائن خرید و فروخت میں اضافہ ہوگا۔ ویڈیو ایڈیٹنگ: کسی چیز کو آن لائن فروخت کرنے کیلئے اس کی بہتر ویڈیو بنانا بہت ضروری ہے۔ ویڈیو ایسی دل کو چھولینے والی بنانی چاہئے کہ دیکھنے والا وہ چیز خریدنے پر مجبور ہوجائے۔ گرافک ڈیزائنر: گرافک ڈیزائنر کی بھی مانگ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ٹرانس لیٹر (مترجم): آن لائن فروخت کیلئے انگریزی زبان سے علاقائی زبان میں بہتر مترجم ہونا ضروری ہے۔ اسی طرح سے سوشیل میڈیا منجمنٹ، ٹیم مینجمنٹ، سافٹ ویئر اسکلس کی بھی مانگ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس حوالہ سے موٹیویشنل اسپیکر دیپک بجاج نے ایک ویڈیو بنائی ہے۔ نوجوان اس ویڈیو پیغام سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔