کورونا وبا تا حال نہیں ٹلی، یورپین میڈیسن ایجنسی

   

برسلز : یورپی یونین کی ڈرگ ریگولیٹر یورپی میڈیسن ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ کورونا وائرس کی وبا ختم نہیں ہوئی اور موسم سرما کی آمد کے ساتھ اس کے واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔EMA کے عہدیداروں نے کورونا کے پھیلاؤ کی تازہ ترین صورتحال پر ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔یورپی میڈیسن ایجنسی کے سٹریٹیجک منیجر مارکو کوالیری نے گزشتہ چند ماہ میں خطہ یورپ میں کورونا کے کیسسز میں نمایاں اضافے کا مشاہدہ نہ کیے جانے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لیکن موسم سرما کی آمد کے ساتھ اس کی صورتحال میں انتہائی سرعت سے تبدیلی ممکن ہے۔ وائرس کا ارتقاع جاری ہے، بی کیو۔11 جیسے ذیلی ویریئنٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے اور یہ اومیکرون بے اے 5 کی جگہ لے رہے ہیں۔کاوالیری کا کہنا ہے کہ خطہ یورپ میں ویکسینشن کے عمل میں سستی آئی ہے ، اور آئندہ کے ہفتوں میں اسپتالوں میں مریضوں کے داخلے میں اضافے کا سد باب کرنے کے لئے عمر رسیدہ اور قوت مدافعت کمزور ہونے والوں کو ضرور ویکسین لگوانی چاہیے۔