کورونا : وٹیکن میں ایسٹر کی تقریبات متاثر

   

وٹیکن سٹی : کورونا وبا کے سبب عیسائی برادری کا مذہبی تہوار ایسٹر محدود سطح پر منایا جا رہا ہے۔ وٹیکن سٹی میں گْڈ فرائڈے کے موقع پر تمام مذہبی رسومات کم کر دی گئیں۔ ویٹیکن حکام کے مطابق وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کی وجہ سے عقیدت مندوں کی بھی انتہائی محدود تعداد کو شرکت کی اجازت دی جائے گی۔ گزشتہ برس کی طرح اس بار بھی روم میں ایسٹر کا سالانہ جلوس منسوخ کردیا گیا ہے۔